-->

Turkish Drama Episode kese download krein | Ok ru se Video kese download krein

 السلام علیکم،

دوستو کیا حال چال ہیں؟ آپ سب کے مزاج کیسے ہیں؟ آپ سب کو دیریلش پی کے میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ آج آپ سب کے لئے ایک بہت ہی مفید آرٹیکل لیکر حاضر ہوں۔ ہم آج آپ سب کو مختلف ویب جیسا کہ میری ویب سائیٹ دیریلش پی کے، گیومی فائیو، ہسٹورک سیریز، وڈ ٹاور وغیرہ سے ترکش سیریل کی ویب سائٹ سے ترکش ڈرامہ کی اقساط ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ بتاؤں گا۔ 


Turkish Drama Episode kese download krein | Ok ru se Video kese download krein


اس مقصد کے لئے ہم ایک اینڈرائیڈ ایپ استعمال کریں گے، جس کا نام ہے idm. یہ ایپ پلے سٹور پر موجود ہے، میں اس ایپ کا لوگو نیچے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے۔ اس idm ایپ کو آپ  پلے سٹور سے بھی انسٹال کرسکتے ہیں، جبکہ اس آرٹیکل کے آخر میں اس ایپ کا ڈاؤن لوڈ لنک دے رہا ہوں، جہاں سے آپ اسے بآسانی کلک کرکے انسٹال کرسکتے ہیں۔ شکریہ


اب آپ کو فیس بک کے کسی بھی پیج پر یا گروپ میں جب کسی بھی ترکش ڈرامہ کی نئی قسط کا لنک شیئر کیا جاتا ہے، تو آپ نے اس پر کلک کرنی ہے، تب فیس بک کے اپنے براؤزر میں وہ لنک کھل ہو جاتا ہے۔ اب آپ نے اس لنک کو کاپی کرلینا ہے۔ یہی کاپی کیا ہوا لنک آپ نے idm میں جاکر پیسٹ کرنا ہے۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ مجھ سے واٹس ایپ پر اپنی مطلوبہ ڈرامہ کی اقساط کا لنک لے سکتے ہیں، پھر واٹس ایپ سے اس لنک کو کاپی کرکے idm میں جاکر پیسٹ کرکے کے بیت آسانی سے قسط کو ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ تیسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنی مطلوبہ ویب سائٹ کو ڈائریکٹ idm میں کھول لیں۔ نیچے تصویر میں اس ایپ کا لوگو اور انٹر فیس آپ دیکھ سکتے ہیں۔


Turkish Drama Episode kese download krein | Ok ru se Video kese download krein


ایپ انسٹال کرکے جب اوپن کریں گے تو ایسا انٹرفیس نظر آئے گا۔ جہاں پر آپ کو سرچ لکھا نظر آرہا ہے، وہاں آپ اپنی مطلوبہ ویب سائٹ  لکھ کر کھول سکتے ہیں، یا پھر باکل سینٹر میں گوگل پر لکھ بھی سرچ کرسکتے ہیں۔ اس کے بعد آپ نے اس ویب سائٹ سے اپنا مطلوبہ ڈرامہ ڈھونڈنا ہے، پھر مطلوبہ سیزن ڈھونڈنا ہے اور پھر مطلوبہ قسط ڈھونڈنی ہے۔ اس کے بعد آپ نے اس قسط کو پلے کرنا ہے، جیسے ہی وہ قسط چلنا شروع ہوگی، تب idm خودبخود اس قسط کے ڈاؤن لنک بنانا شروع کر دیتا ہے۔یہ ڈاؤن لوڈ لنک آپ کو رائٹ کارنر میں نظر آئیں گے۔ نیچے تصویر میں  آپ اس کو دیکھ سکتے ہیں۔


Turkish Drama Episode kese download krein | Ok ru se Video kese download krein


جیسا کہ اس تصویر میں آپ کو رائٹ کارنر میں ڈاؤن لوڈ کے لنک بن چکے ہیں، آپ نے اس ویڈیو کو ایک آدھے منٹ تک چلنے دینا ہے تاکہ ہر کوالٹی اور سائز میں ڈاؤنلوڈ لنک جنریٹ ہو جائیے۔ پھر آپ نے اس پر کلک کرنا ہے، جیسے ہی کلک کریں گے تو ایک نئی ونڈو کھل جائے گی، جس میں سارے سائز اور کوالٹی کی لنک نظر آئے گی، اب آپ نے جس کوالٹی اور سائز میں وہ قسط ڈاؤن لوڈ کرنی ہو، اس پر کلک کریں، تب ڈاؤن لوڈنگ خودبخود شروع ہو جائے گی۔ اس idm کی ڈاؤن لوڈنگ سپیڈ بہت اچھی ہے اور اس سے ڈاؤنلوڈ کی گئی قسط اٹک اٹک کر بھی نہیں چلتی۔

دوستو یہ idm دراصل ok.ru کی ویب سائٹ سے بھی اقساط ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ کسی اور ڈاؤن لوڈر سے اگر ہم ok ru سے ویڈیو ڈاؤن لوڈ کرلیں تو وہ ویڈیو ٹھیک نہیں چلتی ہے۔ صرف آئی ڈی ایم سے ڈاؤن لوڈ کی گئی ویڈیو ہی صیح چلتی ہے۔

Download

Post a Comment

0 Comments